Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم

اساتذہ کو تنخواہ نہ ادا کرنے کی ہدایت جاری
شائع 28 اگست 2024 07:08pm

خیبرپختونخوا میں 14 اضلاع کے 176 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ ختم کردی گئی ہے، جس کا اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے جاری کردیا ہے۔

ضلعی ایجوکیشن افسران کو سیکنڈ شفٹ کے اساتذہ کو تنخواہ نہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

بند ہونے والے اسکولوں میں پشاور کے 43، مردان 42، اپر دیر 25، سوات 17 اور چارسدہ کے 14 اسکول شامل ہیں۔

اسی طرح شانگلہ کے 8، ہری پور 7، کوہاٹ 5، مالاکنڈ 4، بٹگرام اور لوئر دیر کے تین تین اسکول، نوشہرہ اور ایبٹ آباد کے 2 جبکہ مانسہرہ کا ایک اسکول شامل ہے۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سیکنڈ شفٹ اسکولوں کو محکمہ کی رپورٹ پر بند کیا گیا، بند ہونے والے اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم تھی۔

انہوں نے کہا کہ بند ہونے والے اسکولوں کے بچوں کو قریبی اسکولز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

KPK Government

Second Shift Schools