Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا، نعیم میر

تاجر احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں، نعیم میر
شائع 28 اگست 2024 06:54pm

چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا ہے، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں۔

نعیم میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فائلر بنتے ہی ٹیکس 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ہوجائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ہے، تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔

اسلامی بینکنگ کے نام پر ملک بھر میں عوام سے فراڈ کا انکشاف

نعیم میر نے بتایا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر درج کرے گا، اس بینک اکاؤنٹ میں ریفنڈ کی رقم خود کار طریقے سے ریفنڈ ہوجائے گی، آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر ٹیکس لگایا جائے گا۔

نعیم میر کے مطابق آسان ٹیکس ریٹرن خودکار طریقے سے ٹریڈر کو اس کا واجب الادا ٹیکس بتا دے گا۔

ایف بی آر کے تاجر برادری سے مذاکرات ناکام، ملک گیر شٹر ڈاؤن مہم زور پکڑ گئی

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مذاکرات کی میز پر آجائیں، یہ ہم سب کا ملک ہے اور ہم نے مل کر ہی اسے چلانا ہے۔

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Income Tax Form