Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

بارش میں گندے جوتے پانی کے بغیر منٹوں میں صاف کریں

گندے جوتوں کو بار بار دھونا ممکن نہیں ہوتا ہے
شائع 28 اگست 2024 04:03pm

بارش کے موسم میں جو چیز سب سے زیادہ گندی ہوتی ہے بارش میں گندے جوتے پانی کے بغیر منٹوں میں صاف کریں۔ آج ہم اپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے ، جن سے انہیں بغیر پانی کے بھی آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

بارش کے موسم میں سڑکوں پر جمع پانی اور کیچر کی وجہ سے جوتے بہت گندے ہوجاتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کے جوتے۔ اب ہر بار انہیں دھویا نہیں جاسکتا، کیونکہ انہیں دھونے کے بعد سکھانا مشکل ہوتا ہے۔اور اسکور صرف کپڑے سے پونچھ لیا جائے، تب بھی وہ صاف نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے میں کیا کیا جائےکہ جوتے پانی سے دھوئے بغیر ٓہی صاف ہوجائیں۔/ جی ہاں ہمارے پاس ایسے طریقے موجود ہیں ، جن سے جوتوں کو پانی کے استعمال کے بغیر ہی صاف کرنا ممکن ہے۔

کالے کپڑوں پر سفید دھبے دور کرنے کے آزمودہ طریقے

سفید جوتے ٹوتھ پیسٹ سے چمک جاتے ہیں

سفید جوتوں کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کو بغیر پانی کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے کہ ٹوتھ پیسٹ کو ٹوتھ برش پر لگا کر جوتوں پر پھیلا دیں اور کسی خشک اسکرب یا برش سے رگڑ کر صاف کرلیں۔ جب جوتوں سے گندگی اور داغ دور ہوجائیں گے تو گیلے کپڑے سے جوتوں کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ اس طرح آپ کے جوتے بغیر دھوئے چمک جائیں گے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی بغیر پانی کے جوتوں کو چمکا سکتا ہے۔ ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور اسمیں ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور اتنی ہی مقدار میں سرکہ شامل کر لیں اور انہیں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو ٹوتھ برش کی مدد سے جوتوں پر اچھی طرح لگا لیں۔ اب جوتوں کو خشک کرنے کے لیے کچھ دیر ہوا میں رکھ دیں۔ اس کے بعد جوتوں پر لگی گندگی کو دور کرنے کے لیے اسے برش سے رگڑ لیں۔ پر گیلے سوتی کپڑے کی مدد سے جوتوں کو اچھی طرح صاف کریں۔اس طرح آپ کے جوتے صاف ہو جائیں گے۔

ڈش واش سے صاف کرلیں

ڈش واش استعمال کرنے کے لیے ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچہ ڈش واش شامل کر لیں۔ اور اسے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو کسی کپڑے یا مکسچر کی مدد سے جوتوں پر لگائیں اور انہیں رگڑ رگڑ کر صاف کرنے کی کوشش کریں ۔جب جوتوں سے تمام گندگی ہٹ جائے تو اسےگیلے سوتی کپڑے کی مدد سے اچھی طرح صاف کر لیں۔

صابن استعمال کریں

سفید جوتوں کو چمکانے کے لیے صابن کا پانی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے گرم پانی میں تھوڑاسا صابن مکس کر لیں۔ اب اس پانی میں کپڑا یا اسکرب کو ڈبو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر جوتوں کو رگڑ کر صاف کر لیں۔ جب جوتے صاف ہوجایئں تو انہیں خشک کپڑے کی مد سے اچھی طرح صاف کر لیں۔

Women

lifestyle

Hacks

cleaning