Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی کے پچھلے شیشے پر موجود لکیریں کس کام کی ہیں؟

یہ لکیریں گاڑی چلانے والوں کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں
شائع 28 اگست 2024 03:31pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

گاڑیوں میں لوگ روزانہ ہی سفر کرتے ہیں مگر ان کے متعدد فیچرز سے لاعلم ہوتے ہیں۔

اگر آپ نے غور کیا ہو تو اکثر گاڑیوں کے پچھلے شیشے (Back Windshield) پر چند لکیریں بنی ہوتی ہیں جنہیں ہم ایک ڈیزائن سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔

مگر ان لکیروں کی موجودگی کے پیچھے ایک خاص مقصد پوشیدہ ہے جن کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

رپورٹ کے مطابق یہ لکیریں خاص طور پر موسم سرما کے دوران ڈرائیورز کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

سردی کے موسم میں گاڑیوں کی ونڈ شیلڈ پر نمی جمنا شروع ہوجاتی ہے جس کے باعث باہر کا کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔

اور ایسا اکثر گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ لکیریں ڈرائیورز حضرات معاون ثابت ہوتی ہیں۔

گاڑیوں کے پچھلے ونڈ شیلڈ پر موجود لکیریں رئیر ڈی فروسٹر کا کام کرتی ہیں۔ اور یہ لکیریں اصل میں تاریں ہوتی ہیں جنہیں شیشے کے درمیان نصب کیا جاتا ہے۔ اور الیکٹرک کرنٹ ان تاروں کے ذریعے گزرتا ہے تو ان میں حرارت پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں پیچھے کی ونڈ شیلڈ سے دھند غائب ہو جاتی ہے۔

Cars

back windshield

lines

car feature