Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس جمال کے بیان پر ہمایوں سعید نے اپنا موقف پیش کردیا

فردوس جمال نے ایک بار پھر ہمایوں سعید کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا
شائع 28 اگست 2024 03:18pm

چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے ایک بار پھر ہمایوں سعید کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اداکاروں کے حوالے سے اپنے پچھلےبیانات واپس لینے سے انکار کردیاتھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ماہرہ کی عمر کے حوالے سے اپنے خیالات پر قائم ہیں۔ انہوں نے ہمایوں سعید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمایوں سعید کو اچھا اداکار نہیں مانتےہیں، انڈسٹری میں اُن سےزیادہ باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔

در فشاں سلیم کی نوجوانی نے مداحوں کو حیران کردیا

ہمایوں سعید کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیئرفنکارکا کہنا تھا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں۔ اب وہ اسے کیش کرارہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔

فردوس جمال کے اس بیان پر شوبز کےکئی فنکار ہمایوں سعید کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے اوربرہمی کا اظہار کیا۔ یاسر حسین بھی ایسے ہی فنکاروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے بارے میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پیغام پوسٹ کردیا۔ اسٹوری میں یاسر نے ایسے میزبانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشورہ دیا، جو متنازعہ سوالات پوچھنا پسند کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے لکھاکہ، میں ہمایوں سعید سے محبت کرتا ہوں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹار ہیں۔ لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال کے اداکار ہیں۔ کیا اس عمر میں انہیں شو پر بلا کے خاص اسی قسم کے سوال پوچنا مناسب بات نہیں ہے؟ ان سے صرف ایک ہی بار اسٹیمپ پیپر پر لکھوالیں کہ وہ ماہرہ اور ہمایوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور بخش دیں“۔

ہمایوں سعید نے بھی یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اتفاق کرتے ہوئے اسےدوبارہ شیئر کیا اور اس میں اپنے الفاظ بھی شامل کیے۔ انہوں نے کہا، ہاں، یہ پیغام تمام میزبانوں کے لئےہے.

Celebrities

entertainment

lifestyle