Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانے ہینڈ بیگ اور پرس کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے 4 آسان طریقے

اس سے نہ صرف آپ کے پیسوں کی بچت ہو گی، بلکہ پرانا پرس بھی کام میں آجائے گا
شائع 28 اگست 2024 02:30pm

اگر آپ کا پرس یا بیگ استعمال کے قابل نہیں رہا ہے،یا پھٹ گیا ہے تو اسے پھینکنے کی بجائے ان4 اسمارٹ طریقوں سے اسے قابل استعمال بنایا جا سکتاہے۔

عام طور پر جب پرس یا بیگ پھٹ جاتا ہے یا اس کی اوپر کی سطح خراب ہو جاتی ہے، تو سمجھ نہیں آتا کہ اس کا کیا کیا جائے پھر اسے آپ پھینکنا ہی مناسب سمجھتی ہیں۔ ایسے پرانے پرس کو پھینکنے کی بجائے اسے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کے پیسوں کی بچت ہو گی، بلکہ پرانا پرس بھی استعمال میں آجائے گا۔

”ہلدی والا دودھ“ طبی فوائد سے مالا مال

اہم کاغذی دستاویزات

اگر کوئی پرانا پرس خراب کنڈیشن میں ہوتو اسے پھینکنے کی بجائے ضروری کاغذات رکھنے کے لیے لے لیں، کیونکہ بہت سی دستاویزات ایسی ہوتی ہیں ، جیسے دفتری کاغذات، تعلیمی ریکارڈ، شناختی کارڈ اور کئی کاغذات ایسے ہوتےہیں ، جنہیں ایک جگہ پر حفاظت سے رکھنا ضروری ہوتا، تاکہ وہ گم نہ ہوجائیں ہے۔ اور یہ تمام چیزیں باآسانی پرانے پرس میں محفوظ رہ سکتی ہیں۔

##ہیگنگ اسٹوریج

اگر سلنگ بیگ یا ہینڈ بیگ پھٹ جائیں تو انہیں کچن یا گھر کے کسی حصے پر لٹا کر دیں اور اس میں اہم کاغذات یاروزمرہ استعما ل کی اشیاء رکھی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اس میں کچن اکاونٹنگ ڈائری، پین یابل لٹکائے جا سکتے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر فورا چیزوں نکالا جاسکتاہے۔

پرانے پرس کو نیا لک دے دیں

پرس کی اوپر کی تہہ پر اکثر پلاسٹک لگا ہوتا ہے۔ جو اڑنے لگتا ہے اور ہم اسے پھٹا ہوا سمجھ کر پھینکنے لگتے ہیں تواس قسم کے پرس کو مختلف طریقوں سے سجا کر اسے نیا اور جدید لکس مل سکتا ہے۔ آپ اس کے اوپر گوٹا کناری، لیس، چمکار کپڑا، یا نیٹ کو چپکا کر پارتی میں لے جانے کے لیے نیا پرس تیار کر سکتے ہیں۔آپ کو پارٹی ویر کے لیے نیا پرس نہیں خریدنا پڑے گا۔

Women

lifestyle

Hacks