Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارے میں ڈبل روٹی بنانے والی مسافر خاتون صارفین کے نشانے پر آگئیں

طیارے کی ونڈو سیٹ پر بیٹھ کر خاتون نے یہ عمل کیا
شائع 28 اگست 2024 01:45pm
تصویر بشکریہ
تصویر بشکریہ

طیارے میں پکا پکایا کھانا مسافروں کو فراہم کیا جاتا ہے مگر اسپین جانے والے طیارے میں ایک مسافر خاتون نے تو حد ہی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون کو جہاز کی نشست پر ڈبل روٹی کی ریسپی تیار کرتے دیکھا گیا، ویڈیو نے لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کرلی۔

ایک انسٹاگرام صارف نے اسپین جاتے ہوئے بریڈ بنانے کی ویڈیو پوسٹ کی۔ وہ اپنی بہن کو تازہ روٹی سے سرپرائز دینا چاہتی تھی، اس لیے یہ عمل خاص طور پر طیارے میں کیا گیا۔

ماریہ بارڈیل نامی مسافر جو طیارے میں شیف کے فرائض انجام دے رہی تھیں انہوں نے ریسپی کی مکمل ویڈیو بنائی۔

ویڈیو میں خاتون مسافر نے ایک پیالے میں پانی بھرا، اس میں آٹا اور نمک شامل کیا۔ اس کے بعد آٹا گوندھا اور اسے ایک شکل دے دی۔ خاتون کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسافر خاتون کی اس ویڈیو پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ جیسے لوگ بالکل پسند نہیں ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ہوائی جہاز کوئی کھانا بنانے کی جگہ نہیں ہے۔

Video Viral

Woman brutally slammed

making bread on flight