Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر ’مسٹربیسٹ‘ پر سابق ملازم کے سنگین الزامات

یوٹیوبر کے وکیل نے بھی اہم فیصلہ کرلیا
شائع 28 اگست 2024 12:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ جن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 312 ملین سے بھی زائد ہے، اپنی ایڈونچر اور چیلنجنگ ویڈیوز سے مداحوں کو بھرپور انٹرٹین کرتے ہیں۔

مقبول یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا اصل نام ’جمی ڈونلڈسن‘ ہے۔ اس سے قبل یوٹیوب پر سبسکرائبر کی دوڑ میں بھارتی یوٹیوب چینل ’ٹی سیریز‘ کا راج تھا لیکن پھر امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پلیٹ فارم کا سب سے مقبول چینل بن گیا۔

لیکن حال ہی میں مسٹر بیسٹ پر ایک بڑی مصیبت آن پڑی ہے، جس سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمی ڈونلڈسن پر ان کے سابق ملازم کی جانب سے آن لائن ویڈیوز میں فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا جس کے خلاف مسٹر بیسٹ کے وکیل نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جمی ڈونلڈسن کے ڈاسن فرینچ نامی سابق ملازم نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے تحفوں کو جعلی بنایا اور کسی ایسے شخص کو ملازمت پر رکھا جس نے جنسی جرم کا ارتکاب کیا۔ اس حوالے سے مسٹر بیسٹ نے تو کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن ان کے وکیل ایلکس سپیرو نے ڈاسن فرینچ کو ایک خط بھیجا جس میں لکھا گیا کہ وہ جھوٹ پھیلانا بند کریں یا پھر قانونی نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ڈاسن فرینچ مسٹر بیسٹ پر الزامات سے بعض نہ آئے اور کہا کہ انہوں نے ایسے لوگوں کو ملازمت دی جنہوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، بشمول جنسی جرائم۔ مسٹر بیسٹ کا یہ واحد مسئلہ نہیں ہے۔ جس کے ساتھ وہ کام کرتے تھے ان پر ایک نابالغ کے ساتھ نامناسب آن لائن گفتگو کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور ان کے نئے گیم شو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہائی پروفائل اٹارنی ایلکس اسپیرو جو کہ ایلون مسک اور ایلک بالڈون جیسی مشہور شخصیات کی نمائندگی کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے مسٹر بیسٹ کے آپریشنز کا اندرونی آڈٹ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایلکس سپیرو اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مسٹر بیسٹ کا کاروبار کس طرح چلایا جارہا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا مسائل کام کے خراب ماحول کی وجہ سے ہیں تیزی سے بڑھتے کاروبار کی وجہ سے ہے۔

Mr Beast

Famous Youtuber

richest youtuber