Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زاراعباس نے اپنی بیٹی کا چہرہ کیوں چھپایا ہوا ہے؟

نئی پوسٹ میں شیئر کر دیا
شائع 28 اگست 2024 12:45pm

زارا نورعباس پاکستان شوبز کی انتہائی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہے۔ انہوں نے اداکار اسد صدیقی سے شادی کی ہے اور وہ حال ہی میں ایک پیاری بیٹی نورے جہاں کے والدین بن گئے ہیں، جو ان کی محبت کا مرکز ہے۔ یہ جوڑاا کثر اپنی پیاری تصاویر شیئر کرتا رہتا ہے، لیکن زارا نے ابھی تک اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا سے چھپایا ہوا ہے۔

حال ہی میں زارا نورعباس نے اپنی بیٹی نورےجہاں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اورایک متاثر کن کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا سے چھپانے کی وجہ بھی بتائی۔

در فشاں سلیم کی نوجوانی نے مداحوں کو حیران کردیا

زارا نے اپنی بیٹی نورے جہاں کی محبت میں لکھا ہے کہ، یہ اس کی بیماری کے دن ہیں۔جب وہ ٹھیک محسوس نہیں کر رہی ہے. اور دیر رات اور صبح سویرےکے وہ لمحات جہاں میں اپنے آس پاس کی ہر چیز کی حساسیت کھو دیتی ہوں اور میرے لیے صرف وہی اہمیت رکھتی ہے۔

میں نہیں جانتی تھی کہ یہ احساس اب بھی موجود ہے۔ میں سمجھتی تھی کہ میرے دل میں صرف اپنی اماں اور ابا کے لیے ہی یہ جذبات ہیں۔ اور اسے دوبارہ کبھی کسی کے لئے محسوس نہیں کروں گی۔ لیکن یہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ تمام امکانات سے بالاترہے۔ آپ مجھے یہ سب کرنے کے لئے لچک، استقامت، ہمت اور طاقت سکھاتے ہیں۔ جس کے لئے آپ کا شکریہ.

انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے مزید کہا کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں نورے جہاں. میں تمہارے لئے کچھ بھی کرنا چاہتی ہوں کروں گی۔ انشاء اللہ ہمیشہ۔

انہوں نے اپنے اس کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بری نظر کی وجہ سے اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ، بری نظر کی وجہ سے اپنی تصویر جلد ہی دنیا کو نہیں دکھا رہی۔ لہذا براہ مہربانی صرف اماں کو اس کی شان میں برداشت کریں۔ جہاں کوئی فوٹوشاپ ، باڈی ایڈیٹنگ نہیں کی جاتی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity