Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ کے ساتھ تصویر پر فیصل قریشی کی ٹرولنگ، اہلیہ کا کرارا جواب

جواب سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا
شائع 28 اگست 2024 11:49am

پاکستان کے صف اول کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اپنی عمر کے متعلق پوچھے گئےسوال کا بھرپور جواب دیا۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل کی شادی کی سالگرہ کی مارکباد دیتے ہوئے ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

اس بارش نے میرے کینیڈا والے بچوں کو رلا کر بھیج دیا: بشریٰ انصاری

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں ںے لکھا کہ 14 سال کی یادیں، ہنسی اور آنسو میں آپ کے ساتھ میں ان سب کے اشتراک پر آپ کا بہت شکر گذار ہوں۔ سالگرہ مبارک ہو۔ ثناجی۔

اس سے پہلے ثنا فیصل کی جانب سے بھی اپنی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئرکی تھیں۔ اس پوسٹ پر انہیں کئی کمنٹس کیے گئے ۔ ایک صارف نے ان دسے انکی عمر سے متعلق سوال پوچھ ڈالا۔ کہ وہ فیصل بھائی سے کتنی بڑی ہیں؟

اس کا جواب دیتے ہوئے ثنا فیصل نے کہا کہ 10 سے 12 سال بڑی ہوں اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھ ڈالا کہ آپ کے جلتے سینے میں ٹھنڈ پڑچکی ہوگی.

ثنا فیصل کا یہ جواب سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل پوگیا۔ کچھ صارفین نے اس تبصرے میں لکھا کہ اس سادہ سے جواب کو سادہ سا جواب دیا جا سکتا تھا۔

فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا قریشی سے شادی کی، جن سےان کے دو بچے، بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔ فیصل قریشی اور اہلیہ ثناء فیصل اکثر اوقات ہی ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

فیصل قریشی کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور وہ کامیاب نہ ہوسکی۔ ان کی پہلی اہلیہ سے بیٹی حنیش قریشی ہیں جو کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں، اور ان کی عمر 28 سال ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity