Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، چھیپا ذرائع
شائع 28 اگست 2024 11:04am
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

کراچی میں اخترکالونی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے تین بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ اخترکالونی میں بسم اللہ مسجد کے قریب واقع گھر میں پیش آیا، زخمی ہونے والوں میں ایک مرد، ایک خاتون، اور 3 بچے شامل ہیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

karachi

gas cylinder