Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بطور ماں بچوں کی اچھی ذہنی نشوونما کیلئے 3 کام ضرور کریں

صبح دیے جانے والے یہ دس منٹ ان کی ذہنی مشوونما کے لیے بہت اہم ہیں
شائع 28 اگست 2024 10:43am

صبح سویرے اٹھنے کے بعد بچوں کو دیے جانے والے یہ دس منٹ ان کی دماغی مشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس عام وقت کو خاص بنانا بحیثیت والدین آپ کی ذمہ داری ہے۔

والدین اپنے بچوں کو جسمانی اعتبار سے ہی نہیں، بلکہ ذہنی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ، تاکہ ان کے بچے کی زندگی خوش وخرم گذرے۔ لیکن بعض اوقات نادانستہ طور پر والدین سے ایسی غلطیاں سرزرد ہوجاتی ہیں۔ جوبچے کی دماغی نشوونما پربرا اثرچھوڑ سکتی ہے۔

بچوں کی بھرپور انرجی کے لیے یہ چار خشک میوہ جات غذائی چارٹ میں شامل کریں

چھوٹی سی مثال لیں۔ اگر آپ کا بچہ صبح اٹھنے کے بعد روتا ہے اور چڑچڑا ہوتا ہے تو اگرآپ اسے ڈانٹ ڈپٹ کر چپ کرانے کی کوشش کرتی ہیں تو اس کا سارا دن اسی کیفیت میں گذرے گا ، لیکن اگر اس کے دن کی شروعات پیار ومحبت سے ہوگی تو اس کا سارا دن توانائی سے بھر پور گذرے گا۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بچوں کی صبح کے دس منٹ ان کی ذہنئی نشوونما کے لیے بہت اہم ہیں۔ اس لیے اس خاص وقت کی اہمیت کو سمجھیں۔ اور یہ طرزعمل اپنائیں۔

بچے کو پیارسے گلے لگائیں اورچومیں

جب بچے کی آنکھ کھولے تو اس کی طرف پیار سے دیکھیں اسے گڈ مارننگ کہیں، کچھ دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کریں۔ ان کی تعریف کریں۔ اس کے بعد اسے گلے لگائیں اور چومیں۔ اسطرح اس کے اندرایک انجانی توانائی آئے گی اوروہ ایک بھرپورجذبے کے ساتھ صبح سویرے اٹھتا ہے۔

بچوں کو دنیا کا مثبت زاویہ دکھائیں

جیسے ہی بچے کی آنکھ کھلے تو اسے بتائیں کہ یہ دنیا بہت ہی خوبصورت اور ایڈونچر سے بھر پور ہے۔

بچے کو پوچھیں کہ وہ اپنی صبح کو کیسے پرلطف بناسکتا ہے۔ آیااسکول میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل کر، یا کوئی اچھی کتاب پڑھ کر، یا کوئی اچھا کھانا کھا کر۔ اس طرح بچے کو بھی یہ سوچنے کا موقع ملتا ہے کہ وہ اپنے دن کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اور وہ اپنے دن کے لیے مثبت سرگرمیاں تلاش کر سکتا ہے۔

بچےکی تعریف کریں

صبح جیسے ہی بچہ اٹھے تو اسکی تعریف کریں کہ وہ کتنا اچھا ہے اور آپ کے لیے کتنا قیمتی ہے۔ آپ اس پر کتنا اعتماد کرتے ہیں اوراس کی خوشی میں ہی آپ کی خوشی ہے۔ یہ کلمات بچے کے اندر اعتماد اور خوشی دیں گے اور آپ کا دیا ہوا یہ اعتماد اسے آنے والی زندگی میں ہر مشکل وقت اور چیلنج کا سامنا کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Women

children

Parents

lifestyle