پی آئی اے نے طیارے کے اندر تصاویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی لگادی
قومی ائیر لائن کی جانب سے مسافروں کے لیے اہم پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے نے سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے مسافروں کی ویڈیو اور فوٹو گرافی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے نازک مراحل کے دوران فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر پابندی کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز یا فوٹو گرافی سے پیدا ہونے والے کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کے لیے بنائی عائد کی گئی ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ پابندی یہ پالیسی پاکستان کے ہوا بازی کے ضوابط کے مطابق ہے۔
جہاز پر مسافروں کی تصاویر اور ویڈیوز لینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے جواب میں، پی آئی اے نے مسافروں کو پابندی کی یاد دلانے کے لیے باقاعدہ اعلانات جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔
Comments are closed on this story.