Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نازش جہانگیرکی بولڈ تصاویرپرسوشل میڈیا صارفین سیخ پا، بابراعظم کے طعنے

اداکارہ نے یہ تصاریر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں
شائع 28 اگست 2024 09:45am

نازش جہانگیر نے اپنی تصاریر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں، تصاویرمیں انہیں بولڈ لباس پہنے ہوٹل پرکھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ان کے بولڈ لباس پرتنقید کی بھرمارشروع ہوگئی ، وہیں انہیں بابر اعظم کے طعنے دینا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

’میں تنہا نہیں رہ سکتا‘ کیا عامر خان تیسری شادی کریں گے؟

بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا لباس بھی دیگر اداکاراوں کی طرح دن بدن لباس مختصر ہوتا جا رہا ہے، اسی طرح بعض صارفین نے ان سے طنزیہ سوال کیا کہ کیا انہیں مختصر لباس پہننے کے پیسے ملتے ہیں؟

کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کرکٹر بابر اعظم کے کمنٹس بھی پوسٹ کردیے۔

تاہم اداکارہ کا کسی بھی کمنٹس پرکوئی ردعمل سامنےنہیں آیا۔

سوشل میڈیا کی جانب سےدیے گئے کمنٹس وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ان کی حمایت کردی اوران کی تصاویر پر بابراعظم لکھنے پر کمنٹس کیا کہ اسطرح نازش جہانگیر کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity