Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی مسلم انفلوئینسر کی طالبان کے ساتھ تصویر بنوانے پر ہنگامہ

لوگوں کی تنقید کے بعد امریکی انفلوئینسر نے بھی صارفین کو جواب دیا
اپ ڈیٹ 28 اگست 2024 09:44am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

مسلمان امریکی انفلوئینسر کی افغان طالبان کے ساتھ تصویر بنوانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریان عبدی نامی امریکی انفلوئینسر جنہیں (Geenyada Madow) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، حالیہ دورہ افغانستان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے

ماریان عبدی نے کہا کہ اس ایشیائی ملک کا دورہ کر کے ان کا خواب جیسے خواب پورا ہوگیا ہو۔ یہی نہیں، عابدی نے AK-47 سے لیس طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مسکراتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جس پر انٹرنیٹ صارفین سخت برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

ماریان عبدی نے متنازعہ تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ اکاؤنٹ ایکس پر شئیر کی۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”طالبان کے ساتھ ملاقات“۔

تصویر پر تنقید آمیز تبصرے دیکھ کر مسلمان امریکی انفلوئینسر عابدی نے تصویر سے متعلق صارفین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سوالات کا ایک سلسلہ کھڑا کرکے اپنے ناقدین کو جواب دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں حقیقی طور پر متجسس ہوں کہ آپ لوگ مجھ سے کیا کروانا چاہتے ہیں؟ کیا مجھے افغانستان کا دورہ کرنے سے مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے؟ آپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ ایک سیاح طالبان کے ساتھ سیاست کرے گا؟ یہاں تک کہ اگر میں نے ان کے ساتھ تصویر نہیں بنوائی تو کیا اس سے کچھ بدل جائے گا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک غیر ملکی سیاح کے طور پر میں صرف ملک کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ ہاں دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن کیا یہ سب میرا قصور ہے؟ دوسرے یوٹیوبرز نے بھی وہاں ویلاگز بنائے، تو پھر میرے ساتھ مختلف سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟

واضح رہے طالبان نے اگست 2021 میں افغان حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

afghanistan

Taliban

Photo Viral

Photo of Woman