Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان نے ایک مرتبہ پھرکامیڈی فلم میں لیڈ رول کی تیاری شروع کردی

فلم کا پلاٹ ان کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم"انداز اپنااپنا" جیسا ہوگا
شائع 28 اگست 2024 09:10am

بالی وُڈ سپر اسٹارعامرخان اپنی نئی مذاحیہ فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جس کا پلاٹ ان کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم“انداز اپنااپنا“ جیسا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی ریلیز ہونے والی دو فلموں“ٹھگز آف ہندوستان“اور“ لال سنگھ چڈا“ کی ناکامی کے بعد وہ اپنی اگلے پروجیکٹ کا اعلان کرنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

پہلی فلم کا معاوضہ 11 ہزار روپے لینے والے راجکمار راؤ اب کتنے پیسے لیتے ہیں؟

اس سے قبل عامرخان کی فلموں سے ریٹائرمنٹ کے اعلان نے ان کے مداحوں میں بے چینی پھیلا دی تھی، تاہم ان کے قریبی ذرائع نے اسے وقتی جذباتی فیصلہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سنجیدہ فلموں کی ناکامی کے بعد ہلکی پھلکی کامیڈئ فلم کے لیے ہدایتکار راج کمار سنتوشی کے ساتھ اگلے پروجیکٹ کی تیاری کررہے ہیں۔

یادرہے کہ راج کمار سنتوشی نے “اندازاپنا اپنا “ کی ڈائریکشن دی تھی۔ جس کی کاسٹ میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور شامل تھے اوراس فلم نے بآکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

Bollywood

Amir Khan

entertainment

lifestyle