Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مون سون کا زوردار اسپیل، کراچی میں جل تھل ایک، 200 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی

شدید ڈپریشن کے باعث طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوگی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
اپ ڈیٹ 28 اگست 2024 11:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مون سون کے زوردار اسپیل سے کراچی میں موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں سو سے دوسوملی میٹر بارش کی پیش گوئی کردی۔ اولڈسٹی ایریا، ٹاور، ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا، نارتھ کراچی، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا۔

دوسری جانب اولڈسٹی ایریا، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں سو سے دوسوملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پرہےاور سسٹم 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے آج شہر میں 100 سے 200 ملی میٹر اور کل موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہوائیں چلے گی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے شہری احتیاط کریں، بارش کا یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ اس وقت انڈین گجرات کی جانب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپ ڈپریشن میں 28 سے 33 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں، کراچی میں آندھی دوبارہ چل سکتی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، بدین، گولارچی، ٹھٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

karachi

karachi weather

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

Rain prediction