Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ڈائریکٹر کی بلّی نے گھر لُٹنے سے بچا لیا

چور دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور
شائع 27 اگست 2024 09:37pm

بھارت میں چوری کی ناکام واردات کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بلّی نے چور کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ایک چور رات کے ساڑھے تین بجے بھارتی شہر ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع فلم ڈائریکٹر سوپنا جوشی کے چھٹی منزل پر موجود فلیٹ میں پائپ کا استعمال کرتے ہوئے داخل ہوا۔

بچہ ریما کا اپنا ہے یا کسی اور کا ؟ نومولود کے ہمراہ تصاویر معمہ بن گئی

اس نے وہاں کافی وقت گزارا، وہ مہنگے سامان کی تلاش میں فلیٹ میں گھومتا رہا، جب کہ سوپنا جوشی بے خبر سپنوں میں کھوئی رہیں۔

گھر کے اندر سے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں دو افراد کو ایک کمرے میں سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک آدمی کو بیڈروم کا دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

’ارے چُپ کرو‘۔۔۔ نانا کے ڈارلنگ کہنے پر نانی شرما گئیں، کیوٹ ویڈیو وائرل

اس دوران ڈائریکٹر کی بلی نے چور کو دیکھ لیا اور زور زور سے میاؤں میاؤں کا الارم بجانے لگی۔

بلی کے شور سے ڈائریکٹر کی بیٹی اور داماد جاگ گئے جو کہ دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔ بلی کے شور بیدار ہوئے دونوں افراد نے چور چور کا شور مچا دیا، جس سے گھبرا کر چور بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

کولکتہ ریپ کیس کیخلاف احتجاج پر بھارت کی بنگالی اداکارہ پرحملہ کی کوشش

لیکن فرار ہونے سے قبل چور 6 ہزار روپے چوری کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Cat

Thief

Indian Director

Swapna Joshi