Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب

گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے
شائع 27 اگست 2024 09:07pm

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ نئے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

اپنے چیئرمین منتخب ہونے پر جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کےلئے پرجوش ہوں، کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے، تینوں فارمیٹس کو یکساں اہمیت دینا اہم ہے، کرکٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور عالمی ایونٹس کو مارکیٹ میں اعلیٰ سطح پر لے کر جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنانا ترجیحات میں شامل ہے، کرکٹ کی اولمپکس 2028 میں شمولیت کھیل کے فروغ پانے کی عکاسی کرتا ہے۔

jay shah

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

chairman ICC