Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

نئی حلقہ بندیاں، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے

حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کرلیا جو صدر مملکت کی منظوری سے قانون بن جائے گا
شائع 27 اگست 2024 06:52pm

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے ہیں، الیکشن کمیشن اب اسلام آباد کی دوبارہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرے گا۔

حکومت کی جانب سے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ منظور کرلیا گیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ قانون بن جائے گا۔

نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

ترمیم کے مطابق نو وارڈز ممبران خاتون، نوجوان، اقلیت اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔

آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چئیرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔

local bodies election

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

New Constituencies