Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، جوناتھن لالی
شائع 27 اگست 2024 06:45pm

بلوچستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر امریکی سفارت خانے نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان جوناتھن لالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا گزشتہ روز بلوچستان میں ہوئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں سیکیورٹی اہل کاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور موسٰی خیل میں 23 معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

بلوچستان میں آپریشن کی ضرورت نہیں، دہشت گرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، محسن نقوی

چین کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

ناراضگی کے نام پر بات تب ہوگی جب پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کیا جائے گا، اسحاق ڈار

ترجمان نے کہا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

بلوچستان

Balochistan law and order situation

Jonathan Lalley

US Embassy Pakistan