Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ چین
شائع 27 اگست 2024 06:02pm

چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی میڈیا کا انتہائی شرم ناک کردار

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

ایران کا گیس پائپ لائن سے متعلق پاکستان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

وفاقی کابینہ کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری

واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوئے۔

china

بلوچستان

Balochistan law and order situation