ایران کا گیس پائپ لائن سے متعلق پاکستان کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
ایران نے گیس پائپ لائن سے متعلق پاکستان کے خلاف ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے پاکستان کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اگلے ماہ ستمبر میں پائپ لائن سے متعلق پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ ہے۔
وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت 16 محکموں کو بند کرنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر پاکستان اور ایران سفارتی سطح پر رابطے میں ہیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ثالثی میں پاکستان کا کیس مضبوط ہے، تاہم نوٹس کے مندرجات کو معاہدے کی پابندی کی وجہ سے خفیہ رکھا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر حکومت سمیت دیگر کو نوٹس
ذرائع کے مطابق بعض میڈیا جرمانے کی رقم پر قیاس آرائیاں کرکے سنسنی پھیلا رہے ہیں، ایران نے بھی رقم کی کوئی بات نہیں کی ہے۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ بعض میڈیا پر چلنے والی خبروں کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا اندیشہ ہے اس لیے ملک کے وسیع تر مفاد میں گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق جو بھی معاملات ہیں ان کوسفارتی سطح پر دیکھا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.