Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ٹیسٹ میچ: اسٹیڈیم میں طلبا کی فری انٹری کا اعلان

طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہو گا
شائع 27 اگست 2024 04:59pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کے لئے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے۔ کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم میں طلبا کی فری انٹری کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباء کو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہو گا، طلباء کسی بھی وی آئی پی اور پریمیئم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

Pakistan vs bangladesh

Match