Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کی پِچ رپورٹ پر کام شروع

قومی ٹیم مینجمنٹ پچ پر باؤنس کے حوالے سے مطمئن نہیں ہے، ذرائع
شائع 27 اگست 2024 04:34pm

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی پِچ رپورٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ اور ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ پِچ پر رپورٹ تحریر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مینجمنٹ پچ پر باؤنس کے حوالے سے مطمئن نہیں ہے، رپورٹ میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پچ پر باؤنس کی کمی ہونے کا اظہار کیا جائے گا، ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ کو مکمل ٹیسٹ پچ قرار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کیوریٹر پچ پر فاسٹ باؤلرز کو سیم اور اسپنرز کو مدد ملنے کے حوالے سے تحریر کریں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے پچ رپورٹ چیرمین پی سی بی کو بھیجی جائےگی، چیئرمین پی سی بی رپورٹ کو ریویو کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

Pakistan vs bangladesh

Pitch Report