Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ کے کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی اونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی

مراد علی نے مہم کے 35 لاکھ روپے کے اخراجات اپنی جیب سے برداشت کئے
شائع 27 اگست 2024 04:26pm
Quetta climber Murad Ali climbs Pakistan’s fourth highest peak - Aaj News

کوئٹہ کے باہمت کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی اونچی چوٹی براڈ پیک سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے بلوچستان کے پہلے کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مراد علی نے قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی چوٹی براڈ پیک سر کی۔

مراد علی کہتے ہیں کہ دنیا کی بارہویں اور پاکستان کی چوتھی سب سے بڑی اونچی چوٹی تک رسائی کے لئے ساٹھ گھنٹے سفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کی سر زمین پاکستان میں کوہ پیما کی قدر نہیں اور نہ ہی مناسب حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، کوئٹہ سے جانے اور واپس آنے تک 35 لاکھ روپے کے اخراجات انہوں نے خود برداشت کئے ہیں۔

مراد علی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان جذبے اور ہمت سے کام لیں تو سب کچھ ممکن ہے، جذبہ سچا اور ملک کے لئے کچھ کر دکھانے کا پختہ عزم ہو تو دشواریاں آسانیوں میں بدل جاتی ہیں۔

quetta

broad peak

Pakistani mountaineer

Murad Ali