Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ، یورپی یونین، چین اور ایران کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

حکومت پاکستان تحقیقات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے، ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
شائع 27 اگست 2024 03:26pm

اقوام متحدہ، یورپی یونین، چین، ایران نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ’سیکریٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’سیکریٹری جنرل جان سے جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کےلیے خطرہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔

علاوہ ازیں چینی وزارت خارجہ نے کہا چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ایرانی سفارتخانے کی بھی موسیٰ خیل اور قلات واقعے پر شدید مذمت کی۔

بلوچستان

Balochistan law and order situation