Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کے اعلان پر سعودی عرب کا ردعمل

عالمی برادری فلسطینی عوام کو درپیش مسائل کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے، سعودی وزارت خارجہ
اپ ڈیٹ 27 اگست 2024 03:51pm

اسرائیلی انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتما بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان کر کے حماس اسرائیل جنگ کو مزید ہوا دیدی ہے۔

اس نفرت انگیز بیان کو اسرائیل کی طرف سے دھمکی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ جس پر سعودی عرب کا مذمتی بیان سامنے آیا ہے۔

لبنان کے کئی علاقوں سے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملے

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شدت پسندی پر مبنی اسرائیلی بیان کو مسترد کرتے ہیں، مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کو درپیش مسائل کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا مزید کہنا ہے کہ عالمی قوانین اور قرار دادوں کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

واضح رہے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں یہودی عبادت گاہ ضرور بنائیں گے، ساتھ ہی اس مقدس جگہ پر اسرائیلی جھنڈا بھی لگائیں گے۔

Israeli Prime Minister

synagogue

Masjid e Aqsa