Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

امیتابھ کو ایوارڈ ملنے پر جیا سے زیادہ ریکھا خوش، پرانی ویڈیو وائرل

ریکھا نے جیا کے پاس جاکر انہیں گلے بھی لگایا۔
شائع 27 اگست 2024 11:57am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور مقبول اداکارہ ریکھا کی ’محبت بھری کیمسٹری‘ سے سب ہی واقف ہیں۔

متعدد بھارتی ویب سائٹس پر اس حوالے سے بتایا جا چکا ہے کہ امیتابھ اور ریکھا ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

دونوں کئی بالی وڈ فلموں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں جن کی جوڑی کو مداح خوب پسند کرتے ہیں۔

چند بھارتی میڈیا رپورٹ یہ بھی کہتی ہیں کہ دونوں نے خفیہ شادی کر رکھی تھی جس کا علم کسی کو نہیں تھا۔ تاہم امیتابھ بچن کی شادی جیا بچن سے ہوگئی۔

امیتابھ نے تو شادی کرلی مگر ریکھا آج بھی بنا ہمسفر کے زندگی گزار رہی ہیں۔ لیکن ان کے دل میں آج بھی امیتابھ بچن کے لیے احترام اور ان کی کامیابی کی خوشی نظر آتی ہے، جو ایک پرانی وائرل ہونے والی ویڈیو میں سب سے دیکھی۔

امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن اور ریکھا کو ایک ساتھ کم بہت کم دیکھا جاتا ہے، اور ان کے ایک دوسرے سے بات نہ کرنے کی مرکزی وجہ امیتابھ بچن ہیں۔

لیکن اب ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو کہ ایوارڈز کی تقریب کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیکو‘ پر امیتابھ بچن بہترین اداکاری نبھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں امیتابھ کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی ایوارڈ کے لیے امیتابھ بچن کو اسٹیج پر بلایا گیا تو ریکھا کی خوشی دیکھنے لائق تھی اور وہ خوشی کے مارے نشست سے اٹھ کر امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی طرف گئیں اور انہیں بے ساختہ گلے لگالیا۔

جیا بچن ریکھا کے اس رد عمل پر کافی حیران ہوئیں لیکن انہوں نے بھی ریکھا کو گلے لگایا اور دونوں میں مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ ایوارڈ کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

award

Amitabh Bachchan

Rekha

old video viral