Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس بارش نے میرے کینیڈا والے بچوں کو رلا کر بھیج دیا: بشریٰ انصاری

بارش کی ویڈیو بنانے کے دوران بشریٰ انصاری نے شکوہ کیا
شائع 27 اگست 2024 11:10am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کراچی میں ہونے والی طوفانی بارش کی ویڈیو شئیر جس میں شکوہ کر رہی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے گزشتہ رات تیر بارش کے مناظر شیئر کیے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے گھر کی کھڑی سے بنائی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بارش ہو رہی ہے‘۔

ساتھ ہی اداکارہ کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا گیا کہ اس بارش نے ہمارے کینیڈا والے بچوں کو رلا کے بھیجا ہے۔

ان کا ویڈیو میں اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ ہمارے بچے گئے ہیں تو یہ دیکھو کیسا طوفان آگیا ہے۔

بشریٰ انصاری کا اپنی ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ اب دیکھو کیسی بارش ہو رہی ہے، اب تو سردی ہو گئی، جب ہمارے بچے آئے ہوئے تھے تو زور کی گرمی ہو رہی تھی، اب آئی ہے بارش جس کی دھمکیاں مل رہی تھی۔

karachi

heavy rains

BUSHRA ANSARI

Video Viral