Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

وفاقی کابینہ کا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے
شائع 27 اگست 2024 03:14pm

وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ”آپریشن عزم استحکام“ کے لیے فوری 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے بھی 20 ارب روپے کی منظوری لی جا چکی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لیے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی مدد کرے گی۔

ملک دشمنوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشتگردی کو ختم کرنے کا وقت آپہنچا، وزیراعظم

نیشنل ایپکس کمیٹی میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین بھی کیا جبکہ کابینہ نے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ضرورت پڑنے پر درکار اضافی فنڈز کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی، وزارت خزانہ کی سمری پر کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔

حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی پہلے مرحلے کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 21 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 اہلکار شہید

بلوچستان: موسیٰ خیل سمیت مختلف مقامات پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 41 افراد جاں بحق

بلوچستان: موسٰی خیل میں ٹرکوں، بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد قتل

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا جبکہ پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک سے زائد واقعات میں فوجی جوان اور شہریوں سمیت 50 کے قریب افراد شہید کر دیے گئے تھے۔ موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں دہشت گردی میں کئی بے گناہ شہریوں نے شہادت پائی تھی۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کلیئرنس آپریشنز میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

federal cabinet

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Terrorism in Pakistan

Operation Azm Istehkam