کراچی میں کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟
کراچی میں کل رات سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کل رات سے آج صبح تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ قائد آباد میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن حدید میں 46، نارتھ کراچی میں 29.8 ، ناظم آباد میں 26، سرجانی ٹاؤن میں 25.4، شارع فیصل پر 16، کیماڑی میں 16، یونیورسٹی روڈ پر 15.6،کورنگی میں 14.6اور صدر میں 13 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج رات سے شدید بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اولڈ ائیرپورٹ 12.6 ملی میٹر،گلشن معمار میں 16.4، جناح ٹرمینل پر 11.2، بن قاسم میں 11، ڈی ایچ اے میں 11 ، اورنگی ٹاؤن میں 7 اور ماڑی پورمیں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سندھ اور کراچی میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ؟
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق جس سسٹم کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہورہی ہے، وہ بھارتی گجرات سے آرہا ہے۔
گجرات کے شہروں احمد آباد، اور سورت میں تیز موسلادھار بارش پچھلے 12 سے 14 گھنٹوں سے جاری ہے، بھارتی حکومت نے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔
بھارتی شہر احمد آباد میں 24 گھنٹوں میں رواں مون سون کی سب سے زیادہ 6 انچ تک بارش برس چکی ہے جبکہ بھارتی شہر بڑودہ میں بھی 270 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed on this story.