Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کا اپنے نواسے کو گود میں لے کر خوبصورت استقبال، ویڈیو وائرل

ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے
شائع 27 اگست 2024 10:20am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جتنی خوشی والد بننے پر ہوئی اتنی ہی خوشی ان کے سسر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بننے پر ہوئی۔

حال ہی میں شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے اپنے نانا شاہد آفریدی کے گھر پہنچنے جس کے ویلکم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویرشیئر کردی

مذکورہ ویڈیو شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اور انشا کے ننھے بیٹے کا شاہد آفریدی گود میں لیے استقبال کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل 47 سالہ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا اور نواسے کی ویڈیو پر تبصرے کیے گئے۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi

shaheen afridi`s son