الیکشن کمیشن نے ’عام انتخابات 2024‘ پر خرچے کی تفصیلات بتادیں
الیکشن کمیشن نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات پر خرچ ہونے والی رقم کی تفصیلات شیئر کردی۔ سیاسی، سماجی اور عالمی ادارے جو الیکشن کی مانیٹرنگ کرتے ہیں، انہوں نے ایسے متنازع الیکشن قرار دیا تھا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے ”متنازع“ انتخابات پر مجموعی طور پر 33.5 ارب روپے خرچ گیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کے اخراجات 28 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔
ای سی پی کے مطابق ہر ممکن حد تک اخراجات کم کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود 2024 کے عام انتخابات پر 33.5 بلین روپے خرچ ہوئے۔
ای سی پی نے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ عام انتخابات 2024 پر 14.5 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کے بعد عام طور پر ای سی پی کے کردار اور خاص طور پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو دھاندلی میں مبینہ کردار پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا۔
Comments are closed on this story.