Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی میں سندھی نیوز چینل کا صحافی قتل

مقامی رپورٹر بچل گھنیو اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے جہاں مسلح افراد ان کو نشانہ بنایا
شائع 27 اگست 2024 09:45am

گھوٹکی کے نواحی علاقے رونتی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مقامی صحافی بچل گھنیو کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق رونتی میں سندھی نیوز چینل آواز ٹی وی کے مقامی رپورٹر بچل گھنیو صبح سویرے اپنے گھر کے قریب ہی کھیتوں میں گئے تھے کے مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لاش تحصیل اوباڑو میں منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ڈاکوؤں کا حملہ ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ابتدائی تحقیات کی جارہی ہے۔

واقعہ کے بعد صحافی تحصیل اسپتال اوباڑو پہنچ گئے ہیں۔ صحافی ڈاکوؤں کے خلاف بھی رپورٹنگ کرتا تھا۔

یاد رہے کے دو ماہ قبل بھی میرپور ماتھیلو کے صحافی نصرالله گڈانی کو بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر کہ قتل کر دیا تھا۔