Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 23 افراد ہلاک

اس نئی آفت سے ڈھائی ہزار لوگ بے گھر ہوگئے اور دو ہزار ہیکٹر فصلیں تباہ ہوگئیں
شائع 27 اگست 2024 09:28am

ایتھوپیا کے امہارا علاقے کے شمالی گونڈر زون میں مٹی کے تودے گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے 2,700 افراد کو بے گھر ہوگئے جبکہ 1,775 ہیکٹر فصلیں تباہ ہوئیں اور 11 دیہی اضلاع میں 48 مکانات کو نقصان پہنچا۔

زون کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

یہ واقعہ 24 اگست 2024 کو نارتھ ویسٹرن ٹائیگرے زون میں سلمتی ضلع کے ابنا کیبیلے علاقے میں ایک اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پیش آیا، جہاں 10 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور چھ لاپتا ہیں۔

ایتھوپیا کے محکمہ موسمیات کے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے متوقع شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں انتباہ کے بعد مقامی حکام چوکس تھے۔

بارش کا یہ موسم ملک کے مختلف علاقوں کے لیے تباہ کن رہا ہے، جس میں شمالی اور جنوب دونوں اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔