Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا میں غیر ملکی ورکرز کیلئے بری خبر

کینیڈا غیرملکی ہنرمند افراد کے لیے بہترین مقام تصور کیا جاتا ہے لیکن اب قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے
شائع 27 اگست 2024 09:16am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کینیڈا غیرملکی ہنرمند افراد کے لیے بہترین مقام تصور کیا جاتا ہے لیکن اب کینیڈا نے اپنے قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جو خصوصاً کم اجرت والے ہنرمند افرد کے لیے مایوس کن خبر ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں کم اجرت والے عارضی طور پر مقیم غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کینیڈا کے کاروبار گھریلو ملازمین اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری کریں۔

کینیڈا کی نئی پالیسی کے تحت محدود تعداد میں تارکین وطن ہنرمندوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ کینڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کی حکومت مکل میں کم اجرت والے عارضی طور پر مقیم غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں کمی کرنے جارہی ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کینیڈا کے کاروبار مقامی ملازمین اور نوجوان میں سرماریہ کریں۔

علاوہ ازیں انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اب افرادی قوت کی مارکیٹ (لیبر مارکیٹ) بدل چکی ہے اور کینیڈا میں آنے والے کم اجرت والے عاضی غیرملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کررہے ہیں۔

کینیڈا میں گذشتہ دو ماہ میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد یعنی 14 لاکھ لوگ بے روز گار ہیں۔

ان قوانین میں چھ فیصد یا اس سے زیادہ کی بے روزگاری کی شرح والے شہروں میں کم اجرت والی ملازمتوں کے لیے عارضی غیر ملکی کارکنوں کے اجازت نامے پر دوبارہ پابندی شامل ہے۔

canada

Jobs in Canada