Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارے میں پیدا ہونے والے 820 گرام وزنی نومولود کی جان بچانے والی نرس

چینی خاتون اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ بیجنگ اپنے شوہر سے ملنے جا رہی تھی۔ رپورٹ
شائع 27 اگست 2024 09:02am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

چین میں ایک نرس نے دورانِ پرواز قبل از وقت پیدا ہونے والی نومولود بچی کی جان بچائی جس کی سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 25 ہفتوں کی حاملہ خاتون نے 3 اگست کو چین کے جنوب میں ہینان صوبے کے شہر ہائیکو سے بیجنگ جانے والے سدرن ایئر لائنز کے طیارے کے ٹوائلٹ میں اپنے بچی کو جنم دیا۔

چینی خاتون اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ بیجنگ اپنے شوہر سے ملنے جا رہی تھی۔

طیارے میں قبل از وقت پیدا ہونے والی نوزائیدہ کی پیدائش ہوئی جسے فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خوش قسمتی سے طیارے میں چن شانشن نامی نرس موجود تھیں۔ فلائٹ کی ائیر ہوسٹس نے طیارے میں مسافروں سے پوچھا کہ یہاں کوئی ڈاکٹر موجود ہے جس پر چن شانشن نامی خاتون اٹھ کھڑی ہوئیں۔

چن کے مطابق انہوں نے ژانگ نامی خاتون کے ہاتھ میں ہتھیلی کے سائز کی ایک شیر خوار بچی کو پکڑے ہوئے دیکھا جو جنین کی جھلی میں لپٹا ہوا تھی۔

ایک ہی اسپتال کے مختلف شعبوں کے دو ڈاکٹروں کے ساتھ چن نے دستانے پہنے اور جنین کی جھلی کو پھاڑ کر بچے کو باہر نکالا تاکہ وہ ٹھیک طرح سانس لے سکے۔

نرس کو نوزائیدہ کا پورا جسم پیلا لگ رہا تھا، اور نرس کے مطابق وہ ٹھیک سے سانس نہیں لے پا رہا تھا اور نہ ہی کوئی حرکت کررہا تھا۔ بچے کے دل کی دھڑکن بھی محسوس نہیں کی جارہی تھی۔ پھر آخر کار چن نے بچی کا ہنگامی بنیادوں پر سی پی آر کیا۔

اس نے بچی کے درجہ حرارت کو مستحکم رکھنے کے لیے کیبن کریو سے گرم پانی کے تھیلے منگوائے، جو کہ خاص طور پر قبل از وقت پیدا ہونے والے ان نومولود کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں جنہیں ہیماٹوپسس اور یہاں تک کہ موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

بعد ازاں نوزائیدہ کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہونے پر چن اور دونوں ڈاکٹرز نے سکون کا سانس لیا۔

پائلٹ نے بچے اور اس کی ماں کی حفاظت کے لیے جنوبی چین کے وسطی صوبہ ہنان کے شہر چانگشا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

نرس نے 90 منٹ تک سینے کے دباؤ کو برقرار رکھا جب تک کہ بچی کو اسپتال تک نہیں پہنچا دیا گیا۔

خاتون کا شوہر اپنی چھوٹی بیٹی کی پیدائش کی خبر سن کر جلدی سے چانگشا ہسپتال پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بچے کا وزن محض 820 گرام تھا، اسپتال میں دو ہفتے کے قیام کے دوران اس کا وزن 50 گرام بڑھ گیا تھا۔

والد نے نرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا نازک لمحے میں موجود ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم اپنی بیٹی کو آپ کے بارے میں ضرور بتائیں گے کہ کس طرح آپ نے ہنگامی بنیادوں پر اس کی جان بچائی تھی۔

Flight

China nurse

saves life of 820 gram baby