Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا گیا

ن لیگی ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ تھی، وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
شائع 27 اگست 2024 08:40am

** چور نے نماز جنارہ کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کو بھی نہ بخشا اور ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔**

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگی ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ تھی، وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور کسی نے ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Ahsan Iqbal

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)