Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ویزا کے اجرا میں تاخیر پر بنگلا دیشیوں کی ہنگامہ آرائی

ڈھاکا میں کئی ہفتوں کے بعد کُھلنے والی عمارت کے باہر ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی
اپ ڈیٹ 27 اگست 2024 09:32am

آج کل بنگلا دیشیوں پر احتجاج کا بھوت سوار ہے۔ احتجاج کے لیے اُنہیں صرف بہانہ درکار ہے۔ طلبہ تحریک کے دوران احتجاج کرنے والوں کو اس بات پر اعتراض تھا کہ بھارتی قیادت بنگلا دیش کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے اور بہت سے بنگلا دیشی اُس کے ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اب بنگلا دیش میں اس بات پر احتجاج ہو رہا ہے کہ بھارتی حکام ویزا کے اجرا میں تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں۔

ڈھاکا میں گزشتہ روز انڈین ویزا ایپلی کیشن سینٹر پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ لوگوں نے ویزا کے اجرا میں تاخیر پر شدید احتجاج کیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں حالیہ ہنگامہ آرائی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ویزا کے اجرا کا عمل روک دیا گیا تھا۔

اب عمل شروع تو کردیا گیا ہے تاہم ویزا کی درخواستوں کی پروسیسنگ میں وقت لگ رہا ہے۔ دو طرفہ تعلقات میں در آنے والی کشیدگی کے باعث بھارتی حکام بہت احتیاط کے ساتھ ویزا جاری رہے ہیں۔

کل ڈھاکا میں بھارتی ویزا کے مرکز پر سیکڑوں افراد نے نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی کوشش بھی۔ اُنہوں نے بھارتی حکام پر کسی جواز کے بغیر ویزا کے اجرا میں تاخیر کا الزام لگایا۔

Dhaka

INDIAN VISA APPLICATION CENTRE

SLOW PROCESSING

PRECAUTION