Aaj News

جمعہ, ستمبر 27, 2024  
22 Rabi ul Awal 1446  

”مندر میں جانا ہے تو پہلے خود کو ہندو ثابت کرو“

جنوبی ہند کی معروف اداکارہ کو دستاویزی ثبوت دینے کے علاوہ ماتھے پر بندیا بھی لگانا پڑی۔
شائع 27 اگست 2024 07:15am

بھارت کا شمار اُن چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے دنیا کو سب سے زیادہ حیرت انگیز خبریں ملتی ہیں۔ پورے ملک میں عجیب و غریب واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ معمولی سی بات کو اِشو میں تبدیل کرنے کا ہنر کوئی اہلِِ بھارت سے سیکھے۔

اس وقت بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں قائم سیاسی اتحاد این ڈی اے کی حکومت ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بی جے پی کی ایک رہنما کے ساتھ عجیب و غریب بات ہوئی ہے۔

معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رہنما نمیتا جب جنماشٹمی منانے کے لیے جنوبی بھارت کے معروف مندر پہنچی تو اُسے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

نمیتا جب جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں واقع میناکشی سُندریشور مندر میں داخل ہونے لگی تو انتظامیہ نے اُسے روک دیا اور کہا کہ وہ اپنے آپ کو ہندو ثابت کرے۔ نمیتا کو سبھی جانتے ہیں مگر پھر بھی اُسے رسمی کارروائی کے نام پر خفت سے دوچار کیا گیا۔

نمیتا نے اپنا آئی ڈی کارڈ دکھایا تو مندر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ماتھے پر بندیا لگائے تاکہ یہ بات کُھل کر سامنے آسکے کہ وہ ہندو ہے۔

BJP leader

SOUTH INDIA

ACTRESS NAMITHA

MEENAKSHI SUNDARESHWAR MANDIR

PROFF OF BEING HINDU