Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا میں نئی مخلوق دریافت، جو نظریہ ارتقا پر ایک الگ روشنی ڈال سکتی ہے

شونوفلیگیلیٹ نامی یہ یک خلوی جاندار اپنا مائیکرو بایوم خود تیار کے بیکٹیریا سے تعلق بھی استوار کرتا ہے۔
شائع 26 اگست 2024 11:15pm

امریکا کے مشرقی سیئرا نیواڈا کے مونو لیک میں ایک ایسا چھوٹا سا جاندار دریافت کیا گیا ہے جو ارتقائی عمل پر بہتر طریقے سے روشنی ڈال سکتا ہے۔

ارتھ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق محققین کو مونو لیک کی گہرائی میں ایک عجیب و غریب اور غیر معمولی یک خلوی مخلوق پائی جاتی ہے جو خرد بین سے دکھائی دیتی ہے۔ اسے شونوفلیگیلیٹ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ جاندار خود کو تقسیم کرکے کثیر خلوی آبادیاں بھی قائم کرسکتا ہے جیسا کہ روئے ارض کے بعض جانداروں میں اور انسانی حمل کے دوران ہوتا ہے۔ یہ جاندار اپنا مائیکرو بایوم قائم کرکے بیکٹیریا سے جسمانی تعلق بھی قائم کرسکتا ہے۔

محققین کے نزدیک یہ ایک اہم دریافت ہے کیونکہ بالکل سادہ شکل کی مخلوق میں بھی مائیکرو بایوم تیار کرنے کی صلاحیت کا پایا جانا غیر معمولی ہے. یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے پروفیسر نکول کنگ کہتے ہیں کہ اس قسم کے جانداروں کے مطالعے اور تجزیے سے ارتقائی عمل کو سمجھنے میں غیر معمولی حد تک مدد مل سکتی ہے۔

University of California

EVOLUTION

EASTERN SIERAA NEVADA

MONO SALTY LAKE

MONO CELL ORGANISM