Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ کا ساتھی اداکار اور قانون سازوں پر جنسی ہراسانی کا الزام

ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چار ساتھی فنکاروں نے زیادتی کی کوشش کی، مینو منیر کا انٹرویو
شائع 26 اگست 2024 10:54pm

جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے کئی ساتھی فنکاروں اور ڈائریکٹرز پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مینو منیر نے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ جیہ سوریہ، مکیش، اِڈاویلا بابو اور دوسرے بہت سے ساتھی فنکاروں سے اُسے ہراساں کیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

مینو منیر کا کہنا ہے کہ مُنیا پلا راجو نے بھی اس سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہیما کمیٹی رپورٹ نے ملیالم (ملباری) فلم انڈسٹری میں متعدد فنکاراؤں نے ساتھی فنکاروں اور ڈائریکٹرز پر الزامات عائد کیے ہیں کہ وہ فنکاراؤں کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مینو ممتاز نے کہا ہے کہ 2013 میں ایک فلم کے سیٹ پر اُسے چار ساتھی فنکاروں کی طرف سے زیادتی کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں یہ سب کچھ نیا نہیں۔ ایک زمانے سے زیادتی اور جنسی ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس سے انٹرویو کے دوران مینو منیر نے کہا کہ ایک اداکار نے ہوٹل میں قیام کے دوران اُس کے کمرے میں گھس کر اُسے ہراساں کیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ مینو ممتاز کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے ایک رکنِ اسمبلی نے بھی اُسے جنسی ہراساں کیا تھا۔

sexual harassment

MALYALAM FILM INDUSTRY

ME TOO MOVEMENT

MEENU MUMTAZ