Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے زیر حراست رکن والدہ سے ملاقات کے دوران آبدیدہ

اسپیکر ایاز صادق نے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے
شائع 26 اگست 2024 08:00pm

پاکستان تحریک انصاف کے زیر حراست رکن قومی اسمبلی امتیاز چوہدری نے والدہ سے ملاقات کی ، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

رکن اسمبلی امتیاز چوہدری پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جہاں اجلاس میں جانے سے قبل ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔

امتیاز چوہدری کو والدہ نے گلے لگا لیا، اور آبدیدہ ہوگئیں ، ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری ماں کے گلے لگ کر رو پڑے، امتیاز چوہدری کی والدہ نے بیٹے کے ماتھے کو چوما، اس موقع پر دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ایم این اے حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور انہیں اجلاس میں طلب کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے جس پر میں ایاز صادق کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔

National Assembly