Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ارے چُپ کرو‘۔۔۔ نانا کے ڈارلنگ کہنے پر نانی شرما گئیں، کیوٹ ویڈیو وائرل

ویڈیو ںے رشتے جوڑنے والی بھارت کی سب سے بڑی ویب سائٹ "شادی ڈاٹ کام" کو بھی ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا
شائع 26 اگست 2024 07:11pm

کہتے ہیں بڑھاپا آتے آتے میاں بیوی میں محبت اور جھگڑے دونوں بڑھتے جاتے ہیں، اکثر لوگ تو اپنے جیون ساتھی سے جذبات کا اظہار کرنا ہی بھول جاتے ہیں۔ لیکن کچھ جواں دل بھی ہوتے ہیں جو بڑھاپے کو اپنے روماں پرور مزاج کے آڑے نہیں آںے دیتے۔

ایسے ہی ایک چھیل چھبیلے بزرگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جنہوں نے ایک لفظ ادا کرکے اپنی بیگم کو شرمانے پر مجبور کردیا۔

یہ ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے، جسے پراچی چغ نامی صارف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کئے جانے کے بعد اب تک 25 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

اس مختصر کلپ میں بزرگ ”نانا جی“ پیار سے اپنی بیوی کو ”ڈارلنگ“ کہتے نظر آتے ہیں، جسے سن کر آس پاس موجود ان کے نواسے نواسیاں اور فیملی کے دیگر افراد کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے۔

جیسے ہی نواسے نواسیاں نانا کو دوباری لفظ دہرانے کا کہتے ہیں نانی جی بظاہر شرماتے ہوئے ”چپ کرو“ کہہ کر انہیں جھڑکتی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے محبت کی خالص ترین شکل کا مظہر قرار دیا ہے۔

یہاں تک کہ اس ویڈیو ںے رشتے جوڑنے والی بھارت کی سب سے بڑی ویب سائٹ ”شادی ڈاٹ کام“ کو بھی ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا۔ جس نے لکھا، ’ایک ڈارلنگ بولنے والے کے توہم سب مستحق ہیں‘۔

اس ویڈیو نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے، کیونکہ اس نے ناظرین کو اس خوشی کی یاد دلائی ہے جو سادہ، محبت بھرے اشاروں سے حاصل ہوتی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو وقت کی کسوٹی پر کھڑے ہوتے ہیں۔

Elderly Couple Romance