Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

در فشاں سلیم کی نوجوانی نے مداحوں کو حیران کردیا

’بعد میں ڈرپ لگوالی باجی نے اور ناک بھی ٹھیک کروالی‘
شائع 26 اگست 2024 06:37pm

پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی مبینہ پرانی تصویر جب سے منظرِ عام پر آئی ہے، ان کے مداح شدید حیران ہیں کہ گوری چٹی درفشاں کی رنگت پہلے ایسی تھی؟

درِفشاں سلیم کا ناصرف ڈراما ”عشق مرشد“ مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا بلکہ اداکار فیصل قریشی کے ساتھ کیا گیا ڈراما ”خئی“ بھی ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

”آل پاکستان ڈرامہ پیج“ نامی ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے در فشاں سے منسوب ایک تصویر شئیر کی ہے جسے ان کی پرانی تصویر قرار دیا جارہا ہے اور تصویر میں وہ بے حد مختلف نظر آرہی ہیں۔

وائرل ہونے والی اس تصویر میں درِفشاں کسی شادی کی تقریب کیلئے تیار ہوئی نظر آرہی ہیں اور ماتھے پر ٹیکا لگایا ہوا ہے۔

کیا بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کر لیا ہے

دیکھا جائے آج کے مقابلے میں ان کی رنگت سانولی جبکہ چہرے کے فیچرز بھی کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ آیا درِ فشاں کی خوبصورتی بھی مصنوعی ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ ’بعد میں ڈرپ لگوالی باجی نے اور ناک بھی ٹھیک کروالی‘۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’تو یہ عام گھر کی ہی لڑکیاں ہوتی ہیں پھر میڈیا نکھار دیتا ہے‘۔

ایک انسٹاگرام صارف نے درِفشاں کے حق میں لکھا کہ ’ہم سب ایسے ہی ہوتے ہیں ٹین ایج میں، پرانی تصاویر نکالیں اپنی اپنی ایسی ہی ہوں گی، شناختی کارڈ تک پر عجیب فوٹو ہوتی ہے‘۔

خاتون کی درفشاں سلیم کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حرکت

واضح رہے کہ ”آل پاکستان ڈرامہ پیج“ نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے، اور آج نیوز درفشاں کی اس مبینہ تصویر کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔

Viral Picture

Dur e Fishan Saleem

Teenage Picture