Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع

مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے،عظمیٰ بخاری
شائع 26 اگست 2024 06:20pm

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا، وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیئر کر دیا ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کی تصدیق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کرتے ہوئے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلی عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مخالفین الزام تراشی اورجھوٹ کی سیاست کررہے ہیں جبکہ مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہے ہیں۔

uzma bukhari

Maryam Nawaz Sharif

electricity bill