Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا

ہزار کلو میٹی سے 50 کلوگرام پانی کشید کیا جاسکتا ہے، چاند پر انسانوں کو بسانے کی سمت اہم پیش رفت
شائع 26 اگست 2024 05:59pm

معروف سائنسی جریدے دی انوویشن نے ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے پانی کشید کرنے کا طریقہ وضع کیا ہے۔ یہ تحقیق بھی چاند پر انسان کو بسانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

انسان ہر دور میں چاند اور دیگر خلائی اجسام پر آباد ہونے کا خواب دیکھتا آیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ صدی کے دوران فطری علوم و فنون میں حیرت انگیز رفتار سے ہونے ولای پیش رفت نے انسان کو اس خواب کے شرمندہ تعبیر کیے جانے کے بارے میں سوچنے کی تحریک دی ہے۔

چاند کے حوالے سے دو عشروں کے دوران تحقیق کا دائرہ تیزی سے وسیع ہوا ہے اور ترقی یافتہ ممالک چاند پر بستیاں بسانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے اور منصوبہ بندی کرنے لگے ہیں۔ یہ منصوبہ بندی بہت بلند سطح کی ہے کیونکہ چاند کی فضا میں آکسیجن نہیں اور پانی بھی کُھلے بندوں دستیاب نہیں۔

دی چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے نِنگبو انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلز ٹیکنالوجی اینڈ انجینیرنگ کی ایک ٹیم نے پروفیسر وانگ جُنگکیانگ کی قیادت میں چاند کی مٹی سے پانی کشید کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اِن محققین نے چاند کی سطح پر بہت بڑے پیمانے پر پانی پیدا کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی ہے۔ اس کے لیے چاند کی مٹی اور اینڈوجینس ہائیڈروجن کے درمیانی کیمیائی تفاعل سے مدد لی جائے گی۔

پروفیسر وانگ نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے چاند کی وہ مٹی استعمال کی گئی جو چینگ ای فائیو مشن کے ذریعے لائی گئی تھی۔ یہ کوئی مفروضے پر مبنی تجربہ نہیں تھا بلکہ چاند کی اصل مٹی بروئے کار لائی گئی۔

آئینوں کی مدد سے انتہائی گرم کیے جانے پر چاند کی ایک گرام پگھلی ہوئی مٹی سے 51 تا 76 ملی گرام پانی پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ چاند ایک ٹن مٹی سے 50 کلوگرام پانی پیدا کیا جاسکتا ہے۔ چاند کی سطح پر پچاس افراد کے لیے اتنا پانی ایک دن کے لیے کافی ہوگا۔ یوں چاند پر انسانوں کو بسانے کے حوالے سے منصوبہ سازی آگے بڑھ سکتی ہے۔

پروفیسر وانگ کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر ایسی بہت سی معدنیات پائی جاتی ہیں جن میں ہائیڈروجن مقفل ہے۔ پانی کی تیاری کے لیے لیونر اِلمینائٹ (FeTiO3) نمایاں ترین عامل ہے۔ چاند کی سطح پر پائے جانے والے اس منرل میں شمسی ہواؤں کی بدولت ہائیڈروجن بہت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

چاند پر غار دریافت، انسانوں کو اس سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

چین چاند کے پُراسرار حصے سے مٹی زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا

lunar soil

EXTRACTING WATER

CHINESE EXPERTS

SOLAR WIND IMPLEMENTED HYDROGEN