Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کا یوکرین میں ہوٹل پر میزائل حملہ، رائٹرز کے سیکیورٹی ایڈوائزر ہلاک، 2 صحافی زخمی

مشرقی یوکرین کے شہر کریماٹورسک کے ہوٹل سیفائر پر بیلسٹک میزائل داغا گیا، صدر زیلنسکی کا الزام
شائع 26 اگست 2024 04:50pm

روسی فوج نے یوکرین میں ایک بار پھر بڑے حملے شروع کردیے ہیں۔ اتوار کو مشرقی یوکرین کے ایک ہوٹل پر روسی فوج کے میزائل اور ڈرون حملے میں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے سیکیورٹی ایڈوائزر ریان ایوانز ہلاک اور دو صحافی زخمی ہوگئے۔

روسی فوج نے اتوار کو کریماٹورسک شہر میں ہوٹل سیفائر کو نشانہ بنایا۔ اس ہوٹل میں رائٹرز کی 6 رکنی ٹیم قیام پذیر تھی۔ زخمی ہونے والے دونوں صحافی بھی رائٹرز کے ہیں اور اُن کے زخم گہرے ہیں۔

38 سالہ ریان ایوانز برطانوی فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد 2022 سے رائٹرز کے لیے کام کر رہے تھے۔

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے روسی فوج پر سویلین ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل سیفائر پر بیلسٹک میزائل ”اسکندر“ داغا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

یوکرین نے روس کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری کرلی

یوکرین کا روسی دارالحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

EASTERN UKRAINE

HOTEL SAPPHIRE

REUTERS SECURITY CHIEF

ONE KILLED TWO INJURED