Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

برطانیہ ہنگاموں کے الزام میں گرفتار پاکستانی فری لانسر کا رہائی کے پہلا بیان

'میرا قصور صرف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنا تھا' فیک نیوز کیس سے متعلق فرحان آصف کی گفتگو
اپ ڈیٹ 26 اگست 2024 06:34pm

برطانیہ ہنگاموں کے الزام میں گرفتار پاکستانی فری لانسر صحافی نے کام سے بریک لینے کا اعلان کر دیا ۔انھو ں نے کہا کہ میرا قصور صرف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنا تھا ۔

فیک نیوز کیس سے متعلق فرحان آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب میں نے ٹوئیٹ کیا، اس سے پہلے تین سے چار ملینز ٹریفک آ گئی تھی، لیکن جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے معذرت کر کے ڈیلٹ کردی تھی، یرا قصور صرف ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنا تھا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے میرا لیپ ٹاپ موبائل مل گیا ہے، اب میں اپنے گھر واپس جا رہا ہوں اور فی الوقت اپنے کام سے بریک لوں گا۔

فرحان آصف نے کہا کہ چار دن ریمانڈ پر تھا اور آج مجھے عدالت نے بری کردیا ہے، ایف آئی اے نے بھی مجھے بہت اچھے طریقے سے محفوظ رکھا۔

fake News

UK RIOTS